جوبائیڈن کے امریکی صدر منتخب ہونے پر ٹرمپ کا اہم اعلان

امریکی میڈیا کی جانب سے جوبائیڈن کو فاتح قرار دیے جانے پر ڈونلڈٹرمپ نے صدارتی انتخابات کےنتائج چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈٹرمپ نے ردعمل میں کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا کیلئے ضروری ہے انتخابی نتیجہ شفاف ہو،ٖ جوبائیڈن کومنتخب صدر قرار دینا دروغ گوئی ہے، امریکی میڈیادروغ گوئی کرکےجوبائیڈن کوفاتح قراردےرہاہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ سچی بات یہ ہےکہ ابھی الیکشن کا مکمل نتیجہ نہیں آیا، جوبائیڈن کوکسی ایک ریاست نےبھی فاتح کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا، ووٹوں کی گنتی کےعمل میں میری پارٹی کےآبزرورکوشریک نہیں کیاگیا، ایمانداری پرمبنی الیکشن امریکی عوام کاحق ہے۔