واٹس ایپ سے رقم کی منتقلی اور ادائیگی ممکن، نیا فیچر متعارف

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن لائن رقم ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ پے منٹ (ادائیگی) سہولت سے صارفین اپنے پیاروں کو رقم بھیج سکیں گے جبکہ وہ پہلے سے زیادہ آسانی کے ساتھ خریداری بھی کرسکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت فی الوقت بھارت میں متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ وہ واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں پر صارفین کی تعداد کسی بھی ملک سے کہی زیادہ ہے۔