جوبائیڈن کا کامیابی کے بعد امریکی عوام کے نام پہلا پیغام

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا مجھے فخر ہے آپ نے ہمارے عظیم ملک کی رہنمائی کے لیے منتخب کیا ہے، آگے مشکلات ہیں، آپ سے وعدہ ہے تمام امریکیوں کا صدر بن کر رہوں گا۔ نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آپ نے جو اعتماد مجھ پر کیا اس پر پورا اتروں گا، غیرمثالی رکاوٹوں کے باوجود امریکیوں نے ریکارڈ تعداد میں ووٹ دئیے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ تاریخی ٹرن آؤٹ نے ثابت کیا امریکیوں کے سینے میں جمہوریت دھڑکتی ہے، الیکشن کا نتیجہ آگیا، نفرت اورغصے کے بجائے ایک قوم بننے کا وقت ہے۔