پاکستان:کورونا نے مزید 25 زندگیاں نگل لیں، اموات کی تعداد 6 ہزار 968 تک پہنچ گئی
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار968ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار436نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ43 ہزار189 ہوگئی ہے۔