پاک زمبابوے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا ۔ جبکہ تیسرا اور آخری میچ منگل 10 نومبرکو ہو گا۔ گزشتہ روز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور ایک وکٹ حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھی۔