کوہاٹ : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ، 3زخمی

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران موسیقی پر دوگروہوں میں بحث و تکرار ہوئی، دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلےمیں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔