جون ایلیاء کوہم سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

جون ایلیاء برصغیر نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی، تاریخ داں اور سوانح نگار تهے، وہ اپنے انوکھے اندازِ تحریر کی وجہ سے آج بھی بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں۔ شاعرِ بے بدل جون ایلیا ء14 دسمبر، 1931ء کو امروہہ، اترپردیش میں پیدا ہوئے ۔جون ایلیا ءکو اقدار شکن اور باغی کہا جاتا ہے۔جون ایلیا ءنے 1957ء میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی کو اپنا مسکن بنایا۔ جلد ہی وہ شہر کے ادبی حلقوں میں مقبول ہو گئے، ان کی شاعری ان کےوسیع و پیچیدہ مطالعہ کی عادت کا واضح ثبوت تھی،جس کی وجہ سے انہیں بہت جلد پذیرائی نصیب ہوئی۔