بھارتی کرکٹ ٹیم ٹ20ورلڈکپ سے باہر،وفاقی وزیر بھی مشورہ دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو مفید مشورہ دے دیا۔ فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’بھارت کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔
**BIG NEWS FOR INDIA**
If they finish the match in 3 overs against Namibia tomorrow, they can reach airport early. (As Rcvd) #Endia #ICCT20WorldCup
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 7, 2021
وفاقی وزیر نے کہا کہ ’اگر بھارتی ٹیم، نمیبیا کے خلاف میچ 3 اوورز میں ختم کر لیتے ہیں تو وہ جلد ایئرپورٹ پہنچ سکتے ہیں۔ فواد چوہدری کے اس دلچسپ مشورے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے اُن کی تعریف کی جارہی ہے اور ساتھ ہی بھارتیوں کی ٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔