پہلے بار طالبان حکومت میں4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کے آغاز کا اعلان
افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ یاد رہے اس سے پہلے طالبان نے افغانستان میں اپنے زیرِ اثر علاقوں میں اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام صحت کی ٹیموں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے سے منع کر رکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے پابندی کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں سے 33 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین نہیں دی جا سکی۔ افغانستان میں اس وقت پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد ایک کروڑ ہے۔