افغانستان کے صوبہ بلخ میں گاجر کی کٹائی شروع
موسم سرما کے قریب آتے ہی افغانستان کے صوبہ بلخ میں کسانوں نے گاجر کی کٹائی شروع کر دی ہے۔افغان شہری آ مدہ موسم سرما سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ ملک کی تقریبا 3کروڑ50لاکھ آبادی کی اکثریت غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے اور روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے اخراجات مشکل سے ہی برداشت کر سکتے ہیں۔مہنگائی کی بلند شرح، بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت سے ملک کی معاشی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔