جدید صلاحیتوں سے لیس پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ میں شمولیت
پاک بحریہ کے پہلے ٹائپ 054 A/P فریگیٹ پی این ایس طغرل کی کمشننگ کی تقریب چین کے ہوڈونگ ژہنگوا (HZ) شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کے لیے تعمیر کیے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے پہلاجہاز ہے۔ یہ جہاز تکنیکی طور پر ایک جدید صلاحیت کاحامل پلیٹ فارم ہے جس میں سطح آب، فضاء اور زیرآب مار کرنے کے علاوہ نگرانی کی بھی صلاحیت موجود ہے۔ کثیرالجہتی خطرات کے ماحول میں یہ جہاز بیک وقت مختلف اقسام کے بحری جنگی مشقیں سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پی این ایس طغرل جدید ترین کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی جدید صلاحیتوں سے لیس ہے۔