ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نمیبیا نے بھارت کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف دے دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کا آج آخری میچ کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کا آخری میچ آج بھارت اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے تاہم اب میں دوسروں کو بھی آگے آنے کا موقع دینا چاہتا ہوں۔بھارت اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ اپنی اہمیت کھو چکا ہے کیونکہ دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی جیتے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ دونوں ٹیمیں ہی سیمی فائنل سے باہر ہو چکی ہیں اور انہوں نے اپنا یہ آخری میچ کھیل کر گھر ہی جانا ہے۔