شہباز شریف اور خواجہ برادران کے کیسز میں نیب کی نمائندگی کرنے والے پراسیکیوٹر مستعفی
قومی احتساب بیورو (نیب)پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عاصم ممتاز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا، وہ 3 سال سے نیب پراسکیوٹر کے عہدے پر فائز تھے۔وہ میگا کرپشن کیسز کی پیروی کیلئے بطور پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ میگا کرپشن کیسز میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ریفرنسز شامل تھے۔