پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ ملک بھر میں جاری احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس میں عوامی مشکلات کے پیش نظراہم شاہراہوں پرجاری احتجاج ختم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت ہوتے ہوئے عوام کومشکلات سے اچھاتاثر نہیں جارہا۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کے تعلیمی ادارے بھی بند کئے گئے،اہم شاہراہیں بند ہونے سے عوام کی درپیش مشکلات کے بارے میں رپورٹس عمران خان کودی گئی تھیں۔عوامی ردعمل کے بارے میں رپورٹس پرچئیرمین پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جاری احتجاج ختم کرنے کافیصلہ کیا۔