پوچھنا چاہتا ہوں پنجاب پولیس کو کون کنٹرول کر رہا ہے: عمران خان کا ترک میڈیا کو انٹرویو

اہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، اس کے باوجود بھی میں تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتا۔ پوچھنا چاہتا ہوں پنجاب پولیس کو کون کنٹرول کر رہا ہے۔ وزیر آباد میں میرے ایک کارکن نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو دبوچ لیا جس کے باعث گولی بجائے ہمیں سیدھا لگنے کے ہماری ٹانگوں پر لگ گئی، حملہ آور دو سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔ ڈیپ سٹیٹ ہر معاملے کو دبا رہی ہے۔ ترک میڈیا کو انٹرویو کے دوران میزبان صحافی نے سوال کیا کہ وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں حملہ کے بعد زخمی ہو چکے ہیں اس وقت کیسا محسوس کر رہے ہیں، اس پر جواب دیتے ہوئے چیئر مین کا کہنا تھا کہ نفسیاتی طور پر میں خود بہت مضبوط سمجھ رہا ہوں، مجھے حملے سے قبل ہی پتہ تھا کچھ ہونے والا ہے، میں نے اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد ہی علی الاعلان کہا تھا کہ میرے قتل کی تیاری کی ہوئی ہے، یہ تیاری چار لوگوں نے بند کمرے میں کی ہے، اس بات کو عوام میں مئی اور جون کے دوران سامنے لے آیا تھا، اس حملے کے پیچھے بہت مضبوط لوگ تھے، اس کے بعد مجھے مارنے کی ایک اور منصوبہ بندی کی گئی، اس کے لیے مذہب کا سہارا لیا گیا، اس کے لیے ایک صحافی کی طرف سے ویڈیو تیار کی گئی، اس دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے پریس کانفرنس کی اور کہا عمران خان عوام کے جذبات ابھار رہا ہے، اسی وقت میں عوام سے مخاطب ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ایک منصوبہ بنا ہوا ہے، یہ لوگ مجھے مروانا چاہتے ہیں، جس کیلئے مذہب کا سہارا لیا جائے گا۔ یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہوا،