افغانستان کے اّل راؤنڈرکا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Nov 08, 2024 | 14:42

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اّل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا ہے کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے، اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے محمد نبی نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔نصیب خان کے مطانق کئی مہینے قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ محمد نبی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ 39 سالہ محمد نبی نے 2009ء￿  میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور 2019ء￿  میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں