وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ 2 روز پر محیط ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو ریاض پہنچیں گے، وزیراعظم پیر کو عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنماء مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے
Nov 08, 2024 | 14:48