9مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں جے آئی ٹیز نے تفتیش مکمل کر لی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔جمعہ کو اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، فواد چو ہدری، ملک کرامت کھوکھر، مسز مزمل مسعود بھٹی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے ملزمان کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے کہا کہ ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کر رہا ہوں، آئندہ ملزمان پیش ہوں۔دوسری جانب جے آئی ٹیز نے جلائوگھیرائو کے مقدمات میں تفتیش مکمل کر لی، تفتیش میں فواد چو ہدری، علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان قصور وار قرار دیئے گئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبوری ضمانتوں میں ولی خان کو قصور وار نہیں پایا گیا۔عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔
9مئی مقدمات:جے آئی ٹیز رپورٹ میں فواد چو ہدری،علیمہ خان ،عظمیٰ خان سمیت دیگر قصور وار قرار
Nov 08, 2024 | 16:59