پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔ امریکہ
امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈنے پریس بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان انسداد دہشت گردی پر کام جاری رکھیں گے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ ترجمان کا کہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی سمیت کئی امور پر تعلقات ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ،وزیر دفاع اور سی آئی اے کے سربراہ نے حال ہی میں پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے،وکٹوریہ نولینڈ نے کہاکہ امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان مارک گراسمین اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سویلین امداد جمہوریت کی مضبوطی،نظام تعلیم اور معشیت کی بہتری کے لیے دی جارہی ہے۔