آٹھ اکتوبر دوہزار پانچ کے زلزلے: جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

آٹھ اکتوبر دوہزار پانچ کے زلزلےکو سات برس مکمل ہونے پر اسلام آباد اور مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورپرجاں بحق افراد کے ورثاء اورعزیز واقارب کی بڑی تعداد جمع ہوئی، حادثے کا شکار ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، مظفرآباد اور کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے،کوٹلی میں انجمن تاجران کی جانب سے مشعل بردار ریلی بھی نکالی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹربٹیاں، نیلم اورآزاد جموں کشمیر یونیورسٹی میں بھی تقریبات کاانعقاد کیا گیا۔ ملک کے کئی شہروں میں جاں بحق افراد کی ساتویں برسی کے موقع پرقرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔