اسلام آباد پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے تین خواتین سمیت دس افراد گرفتار کرلیا.

وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سر چ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے پولیس کے مطابق تھانہ ترنول اور گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے دس افراد کو گرفتارکیا ہے۔ گرفتارافراد میں نوازالحق، رانی فردوس، نسیمہ بی بی، یاسمین بی بی، طارق ،امیرشاہد ،ارشد، علی اکبر، محمد بنارس اور ابوبکر شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے تین پسٹل، دو کلو افیون، چار کلو ہشیش، ایک ایس ایم جی گن اوربیس گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزموں سے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہیں۔