ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے تک کا اضافہ, ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت باون روپے ہوگئی ۔

کراچی ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ایک ہفتے کے دوران سندھ میں چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔ ریٹیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فاروق میمن نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت سینتالیس روپے تھی جو اب بڑھ کر باون روپے ہوگئی ہے تاہم مستقبل میں مزید اضافے کے پیش نظرہول سیل ڈیلرز باون روپے میں بھی چینی فروخت نہیں کررہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریٹیل مارکیٹ میں ایک کلو چینی پچپن روپے میں فروخت ہورہی ہے۔