پاکستان میں8 اکتوبر د2015 کے ہولناک زلزلے نے ہزاروں افراد کی جانیں چھین لیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے
آٹھ اکتوبر دوہزارپانچ کو پاکستان میں ہولناک زلزلے سے 80ہزار سے زائد افراد جاں بحق اورلاکھوں بے گھر ہوئے،آج سے دس سال قبل ہزاروں لوگوں نے جگمگ کرتے گھروں کو چھوڑ کر قبرستان میں جا بسیرا کیا ،،سکولوں میں ہنستے مسکراتے بچے منوں مٹی تلے جا سوئے،، بالا کوٹ اور آزاد کشمیر کی زمین تھرتھرائی تو پاکستانی عوام کے دل تڑپ گئے،،ہرکوئی اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے دوڑا۔۔بالا کوٹ کا ہائی سکول سیکڑوں بچوں کو اپنی آغوش میں لیے ہوئے ہے، مانسہرہ بالا کوٹ کی تباہی کے مناظر یاد آتے ہیں تو لوگوں کی بے بسی سے چیخنا دل میں خنجر اترنے کے مترادف ہے، کانوں میں صدائیں آج بھی سنائی دیتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ بازار شہر اور گاﺅں ایسے ویرن اوربیابان ہوئے جیسے بنی نوع انسان نے یہاں قدم نہ رکھا ہو۔۔۔ہزاروں متاثرین خیموں شلٹروں اور کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں،،بچھڑ جانے والے تو چلے گئے مگر بچ جانے والوں کو ہمیشہ کا صدمہ دے گئے۔