لاہورکے حلقہ 122 میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں
لاہورکے حلقہ 122 میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں،، دونوں جماعتیں سیاسی اور دینی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زورلگا رہی ہیں،،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں عبدالعلیم خان کامیاب ہوں گے،،،ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سرکاری وسائل کا استعمال ہے تو دوسری جانب عوام میں تبدیلی کا جوش ہے لیکن آخری فتح تبدیلی کے نظریے کی ہوگیپی ٹی آئی کی خواتین ممبران بھی کافی پرجوش ہیں ،،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عوام میں سیاسی شعورپیدا کیا ہے ،تبدیلی کا راستہ روکنا آسان نہیں ، این اے ایک سوبائیس کا الیکشن طویل عدالتی جنگ کے بعد گیارہ اکتوبرکو ہونے جا رہا ہے، جماعت اسلامی اور عوامی تحریک پہلے ہی پی ٹی آئی کے امیدوارکی حمایت کا اعلان کرچکی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ گیارہ اکتوبرکو کامیابی کا تاج کس امیدوار کے سرپرسجتا ہے،،، کیمرہ مین محمد اخلاق کے ساتھ سعید لودھی وقت نیوزلاہور
این اے ایک سوبائیس میں سیاسی ماحول گرم ہوگیا،،کپتان نے پورے پنجاب سے اپنے ٹائیگرز کو لاہورطلب کرلیا
اوکاڑہ جلسے میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرریلوے خود ریلوے کالونی میں مہم چلائے اور نوکریاں بانٹے تو الیکشن شفاف کیسے ہو گا، یہ تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہےساٹ:عمران خانعمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سمجھتی تھی کہ وہ الیکشن آسانی سے جیت جائے گی لیکن انہیں پتہ نہیں تھا کہ ہم نے علیم خان کی صورت میں سیکرٹ ویپن رکھا ہوا ہے،انہوں نے ٹائیگرز کوہدایت کی وہ جمعکو جلسے کیلئے لاہورپہنچیں۔