بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسند تنظیم شیوسینا کے دھمکی کے بعد استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا
.ا س سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نےپاکستانی لیجنڈ استاد غلام علی کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے بھارت میں کنسرٹ کیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔شیوسینا کا کہنا تھا کہ وہ استاد غلام علی کو بھارت میں نو اکتوبر کو کنسرٹ نہیں کرنے دے گی ۔ وہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں چاہتی ۔ اگراستاد غلام علی نے کنسرٹ کیا تو اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔اس سے پہلےشیوسینا نے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کو بھی پونا میں کنسرٹ کرنے سے روک دیا تھا ۔ جبکہ کامیڈین شکیل صدیقی پر ممبئی میں تشدد کیا گیا تھا