ڈاکٹرعاصم کے طبی معائنے کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کودوہفتے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے کررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی
کرپشن کے الزام میں زیرحراست سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم کے طبی معائنے سے متعلق درخواست پرسماعت سپریم کورٹ میں ہوئی،، درخواست پرسماعت جسٹس سرمدجلال عثمانی اورجسٹس عظمت سعید پرمشتمل دورکنی بینچ نے کی، ڈاکٹرعاصم کودوران حراست طبی معائنے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق درخواست ڈاکٹرعاصم کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں دائرکی تھی، دوران سماعت ڈاکٹرعاصم کی جانب سے ان کے وکیل عابد زبیری پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ ڈاکٹرعاصم کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے، عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ دوہفتے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے کررپورٹ پیش کریں، بعد ازاں کیس کی سماعت اٹھائیس اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔۔۔