لاہورکی تمام عدالتوں کو یکجا کرنے کا عمل جاری
لاہور کی بکھری ہوئی عدالتوں کو سیشن کورٹ کے قریب واقع نئے جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔شفٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے جو بارہ اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ منصوبے کے تحت احتساب عدالتوں،سینٹرل کورٹس، اور بینکنگ کرائم کورٹس کو نئے جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹ کیا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ تحفظ پاکستان عدالت،ڈرگ کورٹس،صارف عدالتوں،اینٹی نارکوٹکس عدالتوں،کسٹم ٹیکسیشن اور اینٹی سمگلنگ کی عدالتوں کو بھی شفٹ کیا جا رہا ہے۔عدالتوں کو یکجا کرنے سے سائلین اور وکلاءکے مسا ئل میں کمی آئے گی