پاک بھارت سیریز کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا: شہریارخان
لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سریز کے مونو گرام کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اور سیاست الگ الگ چیزیں ہیں۔ سیاست میں ہمیشہ پاک بھارت تعلقات میں اتار چڑھاو رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ بھارت سے سیریز مشکل نظر آرہی ہے ۔جیسا ماحول بھارت میں ہے ۔وہ سریز کے لیے راضی نہیں ہوگا ۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی میچ ونر کھلاڑی ہیں وہ ٹی ٹونٹی کے ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رہیں گے, چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز اہم ہے ۔خواہش ہے پاک انگلینڈ کرکٹ سریز اچھے ماحول میں ہو۔