کینیڈا میں آئس ہاکی لیگ کا آغاز
آئس ہاکی لیگ میں مونٹریال کینیڈنز نے میپل لیفز کیخلاف تین ایک سے کامیابی حاصل کرکے سیزن کا فاتحانہ آغاز کیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان میکس پیکیو ریٹی نے دو گول داغے ۔ایلکس گیل چیک نے ایک گول کیا, میپل لیفز کی طرف سے واحد گول جیمز وین نے اسکور کیا۔ مونٹریال کینڈینز کا اگلا مقابلہ دس اکتوبر کو بوسٹن بروئنز سے ہوگا۔