راولپنڈی میں گزشتہ شب کار سےملنے والی لڑکے اور لڑکی کی لاش کامعمہ حل ہوگیا
تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں گزشتہ شب کار پورچ میں کھڑی گاڑی سےلڑکے اور لڑکی کی لاشوں کامعمہ حل ہوگیاہے،،ابتدائی تفتیش کے مطابق تیمور اور آمنہ شادی کرنا چاہتے تھے،،لیکن دونوں کے خاندان اس پر راضی نہ تھے،،دونوں خاندانوں نے ان کی منگنی بھی کہیں اور کردی تھی،،جس پر آمنہ اور تیمور نے دلبرداشتہ ہوکر زہر کھا کر خود کشی کرلی،،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں،،پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد تفتیش آگے بڑھائی جائے گی