لاہورمیں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی2خواتین سمیت تین افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا
وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،،ایف آئی اے نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے دو خواتین سمیت تین افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے،، ملزموں میں وحیدہ مہد،،سبزہ گلنار اور ناصر خان شامل ہیں،،ایف آئی اے حکام کےمطابق ملزموں سے جعلی برطانوی ریزیڈنٹ کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں،،