ڈونلڈ ٹرمپ کی لمبی زبان نے اُنہیں پھر مشکل میں پھنسا دیا
ڈونلڈ ٹرمپ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور خواتین کے بارے میں پست خیالات رکھتے ہیں ۔ ٹرمپ کی ایک اور متنازعہ وڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس سے ریپبلکن امیدوار کی صدارتی مہم کو بڑا دھچکا لگا ہے ،واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ اس وڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوست کیساتھ گفتگو سُنی جاسکتی ہے جس میں وہ خواتین سے متعلق نہایت نازیبا گفتگو کرر رہے ہیں ۔۔ٹرمپ وضاحت پیش کرنے خود میدان میں اتر آئے ۔ بولے یہ ایک نجی گفتگو تھی جو دو ہزار پانچ میں ریکارڈ کی گئی،،میں اپنی اس حرکت پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگتا ہوںدوسری جانب ہلیری کلنٹن نے لوہا گرم دیکھ کر وار کردیا ،،ٹوئٹر پیغام میں کہا یہ بہت ہولناک ہے ،ہم ایسے شخص کو صدر بننے کی اجازت نہیں دے سکتے ادھر ٹرمپ کی اپنی پارٹی نے بھی اُنہیں آڑے ہاتھوں لیا۔۔ اسپیکر ایوان نمائندگان اور ریپبلکن رہنما پال رائن نے کہا ٹرپ کا بیان انتہائی گھٹیا ہے،،یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا ہے جب دو روز بعد دوسرا صدارتی مباحثہ ہونے جارہا ہے اور ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف مسلسل تنزلی کا شکار ہے