شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں چھ محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں
ملک کے مختلف شہروں میں چھ محرم کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ جلوسوں سے پہلے مجلس عزا بھی ہورہی ہیں جن میں ذاکرین شہدا کربلا کی قربانیوں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ چکوال میں چھ محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ مہاجرین سادات بهون روڈ چکوال سے برآمد ہوا جس میں ضلع بهر سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداران شریک ہوئے۔ عزاداروں نے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور دیگر شہدا کی یاد میں ماتم کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ خانیوال میں چھ محرم کا مرکزی جلوس امام بارہ گاہ زینبیہ سے برآمد ہوگیا ہے۔ ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا شام کو اختتام پذیر ہوگا۔ کوٹ ادو میں چھ محرم کا جلوس مرکزی برآمد ہوگیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ آستانہ مظہر جعفری پر اختتام پذیر ہوگا۔ شہر میں دیگر مقامات سے بھی جلوس نکالے جارہے ہیں جن کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔