ن لیگ نے کئی سرکاری اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ سرکاری اداروں کی تباہی کی داستان سنا رہی ہے: نعیم الحق
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو سروسز میں ایک کھرب بیاسی ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی اطلاعات شرمناک ہے۔ ٹیکس چوروں کا تحفظ، شریف خاندان کی منی لانڈرنگ میں معاونت اور پانامہ لیکس کی تحقیقات سے گریز چیئرمین ایف بی آر کی نااہلی ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ من پسند بھرتیوں سے ن لیگ نے سرکاری ٹی وی اور نادرا کو غلام بنا لیا ہے۔ ن لیگ ادارے تباہ کرکے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہے۔ نواز شریف اور خورشید شاہ کی موجودگی میں اس بات کی امید نہیں کہ پارلیمان اور اکاؤنٹس کمیٹی اس ظلم کا نوٹس لے گی۔ عدالت عظمٰی معاملے پر از خود کارروائی عمل میں لائے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ
تیس اکتوبر کو ہر شہری استحصالی نظام کیخلاف اپنی آواز بلند کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچے۔