پنجاب بھر میں پبلک سکول سپورٹ پروگرام بھی حکام کی لاپرواہی کی نذر ہوگیا
پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے تحت پہلے دو مراحل میں پرائیویٹ سیکٹر کو دیئے گئے چوبیس سو سکولوں میں سے اکثر سکول چھے ماہ بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کیلئے پینے کے صاف پانی اور ٹوائلٹ تک کی سہولیات میسر نہیں ہیں، اکثر سکولوں میں بجلی کے بلز بھی ادا نہیں کئے گئے، سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو مراسلے کے ذریعے پنجاب حکومت کی جانب سے دیئے گئے فنڈز میں سے مزکورہ سکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کے مطابق پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے تحت پانچ ہزار سکول پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کئے جانے ہیں، پہلے دو مراحل میں چوبیس سو سکول پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کئے گئے ہیں جبکہ تیسرے اور حتمی مرحلے کے اشتہارات بھی جاری کردیئے گئے ہیں