بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا جماعت گیارہویں کے سالانہ امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان کل پیر کو کرے گا
سرگودھا(صباح نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا جماعت گیارہویں کے سالانہ امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان کل 10اکتوبر بروز سوموار کر رہاہے ۔ امیدوار جوابی کاپیوں کی ری چیکنگ کیلئے درخواست فارم بمع فیس 1050 روپے 25 اکتوبر تک بورڈ میں جمع کرواسکتے ہیں ۔