کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کیس میں خواجہ اظہارالحسن کی ضمانت مںظور کرلی
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج نے کی،،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کو انسدادہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں پیش ہونے کا حکم دیا،جہاں ان کی ضمانت پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی گئی، کیس میں نامزد کرنے پر خواجہ اظہارنےہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی تھی، لیکن عدالت نے ان کو متعلقہ عدالت سے رجوع کا حکم بھی دیا تھا،خواجہ اظہار الحسن پر مختلف تھانوں میں تیس مقدمات درج ہیں،،اور ان سب مقدمات میں ایم کیوایم رہنما
ضمانت پر ہیں