کراچی پولیس نے آٹھ ، نو اور دس محرم الحرام کی مناسبت سے شہر میں جلوسوں سے متعلق سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا
کراچی میں آٹھ،نو اور دس محرم الحرام کے روز نشتر پارک سے برآمد ہو کر کھارادر جانے والے مرکزی جلوس کی حفاظت کیلئے پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے،ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے مجموعی طور پر پولیس کے 4ہزار 31افسران اور اہلکار فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 12ایس ایس پیز، 28ڈی ایس پیز ، 482نان گزیٹڈ افسران اور 2ہزار 9سو 17اہلکارسکیورٹی ڈیوٹیز پر مامور ہوں گے،ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ سرچنگ کے عمل اور جلوس کے اگلے حصے پر 215اہلکاروں کو تعینات کیا جا ئے گا جبکہ نشتر پارک کے اندر اور باہر 210اہلکار تعینات ہوں گے،جلوس کے اندر اور گزرگاہ کے اطراف بلند عمارتوں سے نگرانی کیلئے سندھ پولیس کے 3ہزار 88اہلکارمخصوص ہوں گے،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کی سکیورٹی کے لئے 82خواتین اہلکار بھی تعینات ہونگی،کراچی پولیس کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں بھی 131اہلکار تعینات کئے جائیں گے،سی سی ٹی وی کنٹرول روم سے 8پولیس افسران مرکزی جلوس کی نگرانی کریں گے،،،