ہالی وڈ کو کئی شاندار فلمیں دینے والے مشہور اداکار مَیٹ ڈیمن چھیالیس برس کے ہو گئے
بورن سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے مَیٹ ڈَیمن نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،اپنی شاندار اداکاری کے باعث میٹ ڈیمن جلد ہی پوری دنیا میں مقبول ہو گئے. میٹ ڈیمن انیس سو اٹھاسی میں صرف 18 سال کی عمر میں بڑی سکرین پر آئے،ایک طویل جدوجہد کے بعد اپنا نام بنایا اور ہالی وڈ کو بورن سیریز،انٹر سٹیلر اور دا مارشن جیسی شاہکار فلمیں دیں ،ہالی وڈ کا یہ مقبول اداکار اپنی سالگرہ کے دن فیملی ممبرز، دوستوں اور پوری دنیا سے اپنے چاہنے والوں سے مبارکبادیں وصول کر رہا ہے