برطانوی دارالحکومت لندن میں نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب ایک شخص نے اپنی گاڑی نے فٹ پاتھ پر چڑھا دی، گیارہ راہ گیر زخمی
لندن کے مشہور و معروف نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب ایک سیاہ فام شخص نے اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر چلتے افراد پر چڑھا دی،، جس کے نتیجے میں گیارہ راہگیر زخمی ہوگئے،گاڑی کے ڈرائیورکو فرار ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا گیا، لندن میٹرو پولیٹین پولیس نے تصدیق بھی کر دی ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی نہیں تھی،واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے قریبی میٹرو سٹیشن سمیت تمام اہم عمارتیں خالی کرالیں، اس موقع پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے علاقے کی تلاشی بھی لی گئی،ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم تھریسا مے کو واقعے سے متعلق بریفنگ دے دی گئی ہے، جبکہ لندن میئر صادق خان بھی اس واقعے کے حوالے سے پولیس کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں