کھیل کے دوسرے روز وکٹ نے ساتھ دیا لیکن زیادہ سپیلز کی وجہ سے تھک گیا تھا: باؤلر یاسر شاہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر یاسر شاہ نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کھیل کے دوسرے روز وکٹ نے ساتھ دیا لیکن زیادہ سپیلز کی وجہ سے تھک گیا تھا، امید ہے چوتھے روز بھی وکٹ سپورٹ کرے گی، انہوں نے کہا کہ دوسرا سپینر ساتھ ہو تو زیادہ ریلیف ملتا ہے، حارث سہیل اور اسد شفیق نے جاندار سپیلز کر کے ساتھ دیا، فاسٹ باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی لیکن پیچ نے انہیں بھی سپورٹ نہیں کیا، یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، ماضی میں انہوں نے بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے ٹپس دیئے، جو کارآمد رہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا بھی حصہ بنیں، ون ڈے کے بعد وہ پی ایس ایل میں بھی خوب جم کر کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔