دنیا جانتی ہے یہ احتساب نہیں انتقام لیا جارہا ہے،عدالتوں میں پیش ہو کر نظام عدل کو آزمائیں گے: مریم نواز
چہ مگوئیاں دم توڑ گئیں، مریم نواز نے بھی احتساب عدالت میں پیش ہونے کا اعلان کردیا،،، نیب کورٹ میں پیشی کیلئے مریم نواز لندن سے وطن واپس روانہ ہوئیں، ان کے شوہر کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے،، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ قانون اور آئین کے احترام میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے پاکستان جارہی ہیں، احتساب عدالتوں کا سامنا کر کے نظام عدل کو آزمائیں گے۔ دنیا جانتی ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام لیا جارہا ہے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جو کچھ چل رہا تھا وہ سامنے آگیا ہے۔ حسن اور حسین نواز کی عدالت میں پیشی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے تاہم پاکستان جانے کے حوالے سے وہ اپنا فیصلہ خود کریں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے جب کہ جمہوری حکومت اپنی ایک اور مدت پوری کرے گی، حیرانگی ہے نواز شریف کے پارٹی صدر بننے پر وہ اعتراض کر رہے ہیں جن کا (ن) لیگ سے تعلق نہیں۔