چین نے انٹرپول چیف کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے انٹرپول چیف کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ہے۔ مینگ ہونگ کو چینی اینٹی کرپشن کے محکمے نے غیر قانونی معاملات میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا۔ مینگ ہونگ چین میں پبلک سیکیورٹی کے نائب وزیربھی ہیں۔ مینگ ہونگ پچیس ستمبر کو فرانس سے چین کے سفر کے دوران سے لاپتہ تھے۔ انٹرپول حکام کے مطابق مینگ ہونگ فوری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کی استعفی گزشتہ روز انٹرپول کو وصول ہوگیا ہے۔