آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشر شہروں میں موسم خشک رہیگا۔
ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں موسم تبدیل ہو گیا ، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے خنکی میں اضافہ ہواہے، تاہم کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں سورج آگ برسا رہاہے، آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی میں پارہ چالیس، حیدر آباد میں چوالیس،سکھر میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں پینتالیس اور حیدر آباد میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔