کوئی حکومت عوامی حمایت کے بغیر مسائل حل نہیں کر سکتی۔ چالیس ہزار بچے صرف گندگی کی وجہ سے ہر سال مرتے ہیں,وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد میں صاف اورسرسبز پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنانا چاہتے ہیں۔ صفائی نصف ایمان ہے، ملک میں کچرے کامسئلہ حل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں۔ گھر کے ساتھ اردگرد کا ماحول بھی صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ مسلمانوں کی روایات کو یورپی ممالک نے اپنا لیا۔ صاف پانی کے چشمے اب سیوریج کے نالے بن چکے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کراچی اور کوئٹہ میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے۔ دنیا بھر میں پانی ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ اگرہم سب عزم کرلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا تحصیل سطح پر صفائی کے مقابلے کرائیں گے۔ تحصیل اور گاؤں کی سطح پر کچرے کی ڈمپنگ سائٹس ہوں گی۔ تیرہ اکتوبر کو قومی سطح پر مہم شروع کریں گے۔۔۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے ایمبیسڈر بھی بنائے جائیں گے۔