مقبو ضہ کشمیر:بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری، ایک اور نوجوان شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کے روز قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے نام نہاد تلاشی مہم اور محاصرے کے دوران ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے ایک گاو¿ں میں اندھا دھن فا ئرنگ کر کے ایک اور کشمیری نو جوان کو شہید کر دیا ہے ۔ذرا ئع کے مطابق بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیر یوں کے قتل عام کے خلاف کر فیوں کے با ﺅجود ضلع پلوامہ اور جموں کے دیگر علاقوں میں لوگ سڑکوں میں نکل آئے اور خوب نعرے با زی کی ہے ۔دوسری جا نب بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو ایک مقابلے میں ما را گیا۔ تاہم مقامی افراد کے مطابق نوجوان کو بلا جواز جعلی مقابلے میں شہید کیاہے ۔