پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
پاکستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا، اسٹیو اسمتھ ساڑھے تین سال بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے چودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، اسٹیو اسمتھ نے ساڑھے تین سال پہلے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا جبکہ ڈیوڈ وانر نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ فروری دوہزار اٹھارہ میں کھیلا تھا۔ ایرون فنچ کو آسٹریلین ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ تین نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ پانچ نومبر کو کینبرا جبکہ تیسرا اور آخری میچ آٹھ نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا