بلاول بھٹونے پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس 9اکتوبرکو طلب کرلیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج 9اکتوبرکو طلب کرلیا ہے اجلاس بدھ کی شام 7بجے بلاول ہاوس کراچی میں ہوگا ۔ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر غور و خوض کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائیگا۔جے یو آئی کے اسلام آباد میں 27اکتوبر کو آزادی مارچ میں شرکت کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی ۔