کویت میں ہر شہری کو سالانہ 50 ہزار ڈالر دینے کی تجویز

تیل کی دولت سے مالا مال خیلجی ملک کویت میں ملازمت اور کام کے اہل ہر شہری کو سالانہ 50 ہزار امریکی ڈالر فراہم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
کویت کی زیادہ تر کمائی کا انحصار تیل پر ہے، تاہم دیگر قدرتی معدنیات بھی اس کی دولت میں اہم اضافہ کرتے ہیں۔کویتی حکومت اپنے شہریوں کو صحت و تعلیم سمیت روزگار کی مد میں بھی بعض الائونس فراہم کرتی ہے، تاہم اس باوجود حکومت پر کام کی عمر کو پہنچنے والے افراد کو اچھا روزگار فراہم کرنے کے لیے دباؤ کا شکار رہتی ہے۔کویتی اخبار القبس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کویتی معیشت پر کام کرنے والے ماہرین اور اداروں نے کویتی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمت کے اہل شہریوں کو سالانہ 50 ہزار امریکی ڈالر فراہم کرے۔