آٹےکی قیمت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور عام آدمی کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول میں مشکل ہوگیا ہے۔حیدرآباد میں ایک مہینے کے دوران فی کلو آٹے کی قیمت میں 10روپے اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے سے بڑھ کر 1360 روپےکا ہوگیا ہے۔چکی مالکان کہتے ہیں کہ سرکاری گندم دستیاب نہیں اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی بوری کی قیمت ساڑھے 5 ہزار روپے تک ہوگئی ہے۔